گیارہویں سالانہ فکر امام الحسن المجتبیٰ (ع ) بین الاقوامی علمی کانفرنس کے شرکا ء کو اعزاز سے نوازا گیا۔
یہ کانفرنس مقامات مقدسہ کربلا کے زیر اہتمام امام کاظم (ع) کالج برائے اسلامی علوم میں حلہ پروجیکٹ کے سپریم کمیشن، العمید سائنسی و فکری سوسائٹی، الکفیل اور العمید یونیورسٹیز اور بابل یونیورسٹی سے منسلک امام کاظم (ع) کالج برائے اسلامی علوم کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔
کانفرنس کی علمی و تحقیقی سرگرمیوں میں مقامات مقدسہ کربلا کے وفد کے علاوہ بہت سی علمی اور حوزوی شخصیات اور امام کاظم (ع) کالج کے تدریسی عملے نے شرکت کی۔
اس کانفرنس کی اہم سرگرمیوں میں ایک تحقیقی سیشن بھی شامل تھا، جس کی صدارت ڈاکٹر کریم حمزہ نے کی، جس میں علمی کمیٹی کی جانب سےمنظور شدہ دس تحقیقی مقالات میں سے چار پر بحث کی گئی، اور آخر میں شرکاء کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اس کانفرنس کا مقصد معاشرے میں اسلامی جذبے و اقدار اکا فروغ ، امام حسن علیہ السلام کے فکر کے مطابق عالمی وانسانی پہلو کو اجاگر کرنا اور اسلامی اتحاد کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ محققین اور امام (ع) کی فکر کے درمیان ربط کو مضبوط کرنا، قرآنی اور نبوی جہتوں کے ساتھ اس فکر کا مطالعہ کرنا اور علمی و ادبی تحریک میں اس کے کردار کو بڑھانا بھی اس کانفرنس کے مقاصد میں شامل ہے۔





