نام درج کریں اور مقدس روضوں کے اندر اپنی نیابت میں زیارت اور دو رکعت نماز پڑھوائیں


ہندوستان کے شہرحیدر آباد میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور دوسرے مقدس روضوں کی طرف سے جاری تیسرے سالانہ بین الاقوامی جشن امیر المومنین(ع) کے ضمن میں لگائی گئی نمائش میں جونہی روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ویب سائٹ الکفیل انٹرنیشنل نیٹ ورک کے صفحہ "نیابت میں زیارت" کو کمپیوٹر سکرینوں پر کھولا گیا تو نیابت میں زیارت کے لیے نام لکھوانے والوں کا نہ ختم ہونے والا رش لگ گیا بغیر کسی وقفے کے اب تک ہزاروں افراد اپنا نام درج کر چکے ہیں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے حرم کے خدام کی بڑی تعداد کو نام درج کرنے والے تمام افراد کی نیابت میں زیارت اور دو رکعت نماز پڑھنے پہ مامور کیا ہے کہ جو مسلسل ہر ہر مومن کی نیابت میں فردًا فردًا زیارت اور نماز پڑھ رہے ہیں۔
یاد رہے "نیابت میں زیارت" کا یہ صفحہ دنیا کے ہر کونے میں رہنے والے ان محبانِ اھل بیت علیھم السلام کے لیے بنایا گیا ہے کہ جو کسی وجہ سے زیارت کے لیے نہیں آ سکتے اور تجدیدِ عہد یا اپنی حاجات وغیرہ کے لیے ان کے دل میں حضرت عباس علیہ السلام اور آئمہ اہل بیت(ع) کی زیارت کا شوق موجود ہے۔ پس جو بھی اپنی طرف سے اور اپنے کسی زندہ یا مرحوم عزیز کی طرف سے نیابت میں زیارت پڑھوانا چاہتا ہے وہ اس صفحہ میں نام درج کر دے جس کا بھی یہاں نام درج ہو گا اس کی طرف سے حضرت عباس(ع) کے روضہ مبارک کا کوئی خادم زیارت اور دو رکعت نماز پڑھے گا۔
یہ بات واضح رہے کہ عراق کے مقدس حرموں کی طرف سے ہند و پاک میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں جشن امیرالمومنین(ع) کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے کہ جو ہر سال روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے حضرت علی ابن ابی طالب(ع) کے جشن میلاد کے پر مسرت موقع پر ہندوستان میں منعقد ہوتا ہے اس سال روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے تیسرا سالانہ جشن امیرالمومنین(ع) حیدرآباد کے امام باڑہ و حسینیہ عزاءِ زہراء(ع) میں جاری ہے اور اس کی تقریبات 12رجب تا 16رجب1436ھ تک جاری رہیں گی اور اس میں عراق کے تمام مقدس حرم شرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: