"(جنت کا راستہ)" حیدر آباد میں....

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے ہندوستان کے شہر حیدر آباد میں منعقد ہونے والے تیسرے سالانہ بین الاقوامی جشن امیرالمومنین(ع) کے ضمن میں "(جنت کا راستہ)" کے نام سے اربعین امام حسین(ع) کے حوالے سے ایک تصویری نمائش لگائی ہے امام باڑہ و حسینیہ عزاءِ زہراء(ع) میں جاری اس نمائش کو دیکھنے کے لیے گرد و ںواح سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں۔
اس نمائش میں عراق کے تمام شہروں اور دنیا کے مختلف ملکوں سے چہلم امام حسین(ع) کے موقع پر کربلا پیدل آنے والے زائرین اور ان کے لیے عوامی سطح پر کیے جانے والے بے انتہا انتظامات اور مومنین کے پرخلوص جذبات کو اجاگر کیا گیا ہے، ان تصاویر کے ذریعے امام حسین(ع) کی قربانی اور اس کے فلسفہ کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ ہر تصویر کسی نہ کسی عقیدت بھرے حقیقی واقعہ کو بیان کرتی ہے۔
جنت کا راستہ کے نام سے جاری اس نمائش میں دسیوں تصاویر کو رکھا گیا ہے کہ جو عراق، سعودیہ اور بحرین کے فوٹو گرافروں نے کربلا آنے والے راستوں میں لی ہیں.
اس نمائش کو حیدر آباد میں کافی مقبولیت و پزیرائی حاصل ہو رہی ہے اور لوگ جوق در جوق اس نمائش کو دیکھنے کے لیے آرہے ہیں.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: