یہ کانفرنس مقامات مقدسہ کربلا کے زیر اہتمام امام کاظم (ع) کالج برائے اسلامی علوم میں حلہ پروجیکٹ کے سپریم کمیشن، العمید سائنسی و فکری سوسائٹی، الکفیل اور العمید یونیورسٹیز اور بابل یونیورسٹی سے منسلک امام کاظم (ع) کالج برائے اسلامی علوم کے تعاون سے (الإمام الحسن -عليه السلام- منهج رسالي) کے عنوان سے منعقد کی گئی تھی۔
بابل گورنریٹ میں منعقد ہونے والی کانفرنس کے پہلے دن کی سرگرمیوں میں ڈاکٹر کریم حمزہ کی زیر صدارت ایک تحقیقی سیشن کا انعقاد شامل تھا، ایک تحقیقی سیشن بھی شامل تھا، جس کی صدارت ڈاکٹر کریم حمزہ نے کی، جس میں علمی کمیٹی کی جانب سےمنظور شدہ دس تحقیقی مقالات میں سے چار پر بحث کی گئی، اور آخر میں شرکاء کو اعزاز سے نوازا گیا۔
دوسرے دن نجف الاشرف گورنریٹ میں حوزوی تحقیقی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت شیخ سلام النصیری نے کی اور اس میں پانچ علمی مقالات پر بحث کی گئی۔
اس کانفرنس میں ایک کتاب گائیڈ آف ریسرچ اینڈ اسٹڈیز ان کانفرنسز اینڈ سیمینارز اور امام حسن علیہ السلام سے متعلق علمی جرائد کی رونمائی بھی شامل تھی۔
کانفرنس کے اختتام پر پر شرکاء اور اس کانفرنس کی علمی و انتظامی کمیٹیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اس کانفرنس کا مقصد معاشرے میں اسلامی جذبے و اقدار اکا فروغ ، امام حسن علیہ السلام کے فکر کے مطابق عالمی وانسانی پہلو کو اجاگر کرنا اور اسلامی اتحاد کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ اس کے علاوہ محققین اور امام (ع) کی فکر کے درمیان ربط کو مضبوط کرنا، قرآنی اور نبوی جہتوں کے ساتھ اس فکر کا مطالعہ کرنا اور علمی و ادبی تحریک میں اس کے کردار کو بڑھانا بھی اس کانفرنس کے مقاصد میں شامل ہے۔













