روضہ مبارک امام حسین(ع) کی نمائش میں منفرد حیثیت

حیدر آباد میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور دوسرے مقدس روضوں کی طرف سے جاری تیسرے سالانہ بین الاقوامی جشن امیر المومنین(ع) کے ضمن میں لگائی گئی نمائش میں روضہ مبارک امام حسین(ع) کے سٹال کو یہاں موجود علم اور دیگر منشورات کی بدولت ایک منفرد حیثیت حاصل ہے سٹال میں اس وقت کافی رش دکھائی دے رہا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد اس میں موجود اردو اور انگلش کی منشورات کو لے رہی ہے۔
روضہ مبارک امام حسین(ع) کی طرف سے جشن میں شرکت کے لیے آئے ہوئے وفد کے رکن جناب حسين عبدالأمير سلامي نے الکفیل نیٹ ورک کے نمائندے کو بتایا ہے کہ اس مرتبہ روضہ مبارک نے اردو اور انگلش میں 21موضوعات پر لکھیں گئی کتابوں اور بچوں کی کہانیوں کو نمائش میں رکھا ہے اور ان سب کو آنے والے مہمانوں میں مفت تقسیم کیا جا رہا ہے۔
حسين عبدالأمير نے کہا کہ روضہ مبارک امام حسین(ع) اس جشن کے ضمن میں منعقد ہونے والی قرآنی محافل میں بھی شرکت کرے گا اور قرآنی محافل میں عالمی شہرت یافتہ قاری عادل كربلائي روضہ مبارک امام حسین(ع) کی نمائندگی کریں گے۔
یہ بات واضح رہے کہ عراق کے مقدس حرموں کی طرف سے ہند و پاک میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں جشن امیرالمومنین(ع) کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے کہ جو ہر سال روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے حضرت علی ابن ابی طالب(ع) کے جشن میلاد کے پر مسرت موقع پر ہندوستان میں منعقد ہوتا ہے اس سال روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے تیسرا سالانہ جشن امیرالمومنین(ع) حیدرآباد کے امام باڑہ و حسینیہ عزاءِ زہراء(ع) میں جاری ہے اور اس کی تقریبات 12رجب تا 16رجب1436ھ تک جاری رہیں گی اور اس میں عراق کے تمام مقدس حرم شرکت کر رہے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: