روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے دینی علوم کے طلباء کے لیے چوتھے قرآنی تبلیغی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے کہ جس میں تقریباً 60 حوزوی طلاب شریک ہیں۔
یہ پروگرام کمپلکس کے ذیلی ادارے قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ کے زیر اہتمام دو ماہ تک جاری رہے گا۔
انسٹی ٹیوٹ کے معاون مدیر شیخ قدامہ خضری نے کہا ہے کہ قرآن انسٹی ٹیوٹ نجف برانچ نے اپنے قرآنی تبلیغی پروگرام کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز کر دیا ہے کہ جو دو ماہ تک جاری رہے گا اور اس میں تقریباً 60 مبلغین شریک ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں رمضان قرآنی لیکچرز لکھنے کے بنیادی اصول پر لیکچر دینے کے لیے حوزہ علمیہ کے استاذ شیخ علی غزی کو مدعو کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ قرآن علمی کمپلکس اپنے ذیلی اداروں کے ذریعے ایسی تقریبات کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے جو قرآنی ثقافت اور قرآنی علوم کو معاشرے کے مختلف طبقات اور گروہوں تک پھیلانے میں معاون ہوں۔



