تیسرے سالانہ بین الاقوامی جشن امیر المومنین(ع) کے ضمن میں لگائی گئی نمائش میں روضہ مبارک امام موسیٰ کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے سٹال میں بہت سی فکری و ثقافتی کتابوں، رسالوں اور دیگر منشورات کے ساتھ ساتھ روضہ مبارک کی متعدد تصاویر اور پوسٹر بھی نظر آ رہے ہیں کہ جو دینی و ثقافتی امور اور روضہ مبارک کی تاریخ اور نئی تعمیروترقی کے حوالے سے بہت سی مفید معلومات پر مشتمل ہیں روضہ مبارک امام موسی کاظم(ع) و امام محمد تقی(ع) کے سٹال سے ان تمام اشیاء کو آنے والے مہمانوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ یہاں روضہ مبارک کے بعض تبرکات بھی رکھے گئے ہیں جن کی زیارت کے لیے لوگ جوق درجوق آ رہے ہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ عراق کے مقدس حرموں کی طرف سے ہند و پاک میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں جشن امیرالمومنین(ع) کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے کہ جو ہر سال روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے حضرت علی ابن ابی طالب(ع) کے جشن میلاد کے پر مسرت موقع پر ہندوستان میں منعقد ہوتا ہے اس سال روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے تیسرا سالانہ جشن امیرالمومنین(ع) حیدرآباد کے امام باڑہ و حسینیہ عزاءِ زہراء(ع) میں جاری ہے اور اس کی تقریبات 12رجب تا 16رجب1436ھ تک جاری رہیں گی اور اس میں عراق کے تمام مقدس حرم شرکت کر رہے ہیں۔