شعبہ فکری امور نے نبی کریم(ع) کی شان میں شاعری اور بہترین کہانی کے مقابلوں کے فاتحین کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے فکری اور ثقافتی امور نے نبی کریم(ع) کی شان میں شاعری اور بہترین کہانی کے مقابلوں (البردة وأحسن القصص) کے فاتحین کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

یہ تقریب بروز جمعہ، 25 اکتوبر 2024 کو مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے دار الرسول الأعظم(ص) کے زیرِ سرپرستی روضہ مبارک کے امام حسن(ع) ہال میں منعقد ہو رہی ہے۔

دار الرسول الأعظم(ص) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عادل نذیر نے بتایا ہے کہ ہمارے عملے نے البردة شعری مقابلے کے دوسرے ایڈیشن اورنبی کریم(ص) کی سیرت پر مشتمل بہترین کہانی کے مقابلے کے پہلے ایڈیشن میں پہلی پوزيشنیں لینے والے شرکاء کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب کے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تقریب میں فاتحین کو انعامات و اسناد دینے کے علاوہ عراقی وغیر ملکی شعراء اور ادباء منظوم نذرانۂ عقیدت بھی پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ شعبہ فکری اور ثقافتی امور ہمیشہ شعراء اور لکھاریوں کو اپنے فن کو اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں رہتا ہے، اور مختلف مقابلوں اور تقریبات کے ذریعے انھیں مادی ومعنوی تعاون فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے، تاکہ مختلف شعبوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: