فیملی کلچر سنٹر کی جانب سے خواتین کے شعبوں کے لیے ایک تعلیمی و تربیتی ورکشاپ کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے فیملی کلچر سنٹر نے روضہ مبارک کے خواتین کے شعبوں کے لیے {(رحلة التشافي والعلاقة مع الله)(شفا کا سفر اور خدا کے ساتھ تعلق)} کے عنوان سے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔

یہ سات روزہ ورکشاپ مرکز صدیقہ طاہرہ(س) میں منعقد کی گئی ہے، اور اس کی سرگرمیاں ہر روز تین گھنٹے تک جاری رہیں گی، جس کے دوران شرکاء کو اندرونی شفا و سکون اور اللہ تعالی کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرنے کے لیے ضروری نفسیاتی اور روحانی صلاحیتوں کے حصول کے بارے میں دروس دیئے جائیں گے۔

اس ورکشاپ کا آغاز ماہر نفسیات و سی بی ٹی ڈاکٹر شیما ناصر کے "خود سازی" کے موضوع پر ایک لیکچر سے ہوا، جس میں انہوں نے خود کو بہتر بنانے کی اہمیت، اپنے آپ کو سمجھنے اور منفی جذبات کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے گفتگو کی، انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ نفسیاتی توازن حاصل کرنا اندرونی شفا و سکون کے حصول اور خدا کے ساتھ روحانی تعلق کو مضبوط کرنے کے لئے بہت اہم ہے۔

اس سیشن میں شرکاء کی جانب سے واضح دلچسپی دیکھی گئی، اور ڈاکٹر شیما ناصر نے ان کے سوالات کے جواباب دیئے، جس نے ایک متعامل اور نتیجہ خیز ماحول پیدا کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: