قرآن علمی کمپلکس کی طرف سے کربلا کے سکولوں کے طلباء کے لیے ایک قرآنی ورکشاپ کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے کربلا کے سکولوں کے طلباء کے لیے ایک قرآنی وفکری ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

قرآن انسٹی ٹیوٹ کے قرآنی سرگرمیوں کے یونٹ کے انچارج ڈاکٹر علی حمد نے کہا ہے کہ قرآن انسٹی ٹیوٹ نے کربلا کے سکولوں کے طلباء کے ایک گروپ کے لیے قرآنی ورکشاپ کا اہتمام کیا ہے کہ جس کا مقصد طلباء میں قرآنی ثقافت اور مذہبی بیداری کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء میں تلاوت قرآن کی ترغیب اور حوصلہ افزائی کے مقصد کے تحت منعقدہ یہ ورکشاپ ثقافتی لیکچر، مختلف دروس اور قرآنی مقابلے اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر مشتمل تھی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: