جامعہ الکفیل نے محققین کے لیے تحقیقی ویب سائٹس پر اکیڈمک اکاؤنٹ بنانے کے حوالے سے ایک تربیتی کورس کا انعقاد کیا

جامعہ الکفیل نے محققین کے ایک گروپ کے لیے تحقیقی ویب سائٹس پر اکیڈمک اکاؤنٹ بنانے کے طریقے کے بارے میں ایک تربیتی کورس منعقد کیا۔

(كيفية عمل بروفايل أكاديمي في المواقع البحثية) "تحقیقی ویب سائٹس پر پروفائل بنانے کا طریقہ" کے عنوان سے اس کورس کا اہتمام یونیورسٹی کے مرکز مستمر تعلیم نے کالج آف فارمیسی کے تعاون سے کیا۔

کورس میں لیکچر کے لیے مدعو محترمہ ڈاکٹر یاسمین علی حسین نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ کورس یونیورسٹی سے وابستہ اور غیر وابستہ محققین کے ایک گروپ کے لیے منظم کیا گیا ہے جس کا مقصد انہیں تحقیقی اکاؤنٹس بنانے، علمی تحقیقی پلیٹ فارمز پر مؤثر تفاعل اور علمی معاشرے کے ساتھ فعال رابطہ قائم کرنے کے قابل بنانا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ دو روزہ کورس تین اہم موضوعات پر مشتمل ہے:
1:- 'Google Scholar' اور 'Science' پر اکاؤنٹ بنانے کے طریقے
2:- 'ORCID' اور 'SCOPUS'
3:- 'ResearchGate' اور 'LinkedIn'

جامعہ الکفیل اس قسم کی سرگرمیوں کے ذریعے عالمی تحقیقی ترقی کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے اپنے وژن کو پورا کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: