طویریج انسٹی ٹیوٹ اور ہائی سکول فار گرلز کی طالبات کے ایک وفد کے لیے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے دینی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین کی طرف سے تعلیمی وتربیتی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔
ڈویژن کی سربراہ محترمہ عذراء شامی نے اس حوالے سے کہا کہ قرآن کریم کو اپنا دستور ماننے والے ایک باشعور معاشرے کی تعمیر میں خواتین کے کردار کی اہمیت پر یقین رکھتے ہوئے اور خاندان کی تعمیر میں خواتین کے موثر کردار کے پیش نظر ہم نے طالبات کے لیے ایک تعلیمی و تربیتی لیکچر کا انعقاد کیا جس میں زندگی میں خواتین کے کردار اور اسلامی شریعت کے مطابق عفت کے تصور سمیت متعدد موضوعات پر گفتگو کی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس لیکچر کا اہتمام طویریج انسٹی ٹیوٹ اور ہائی اسکول فار گرلز کی طالبات کے لیے کیا گیا جس میں عفت کی اہمیت کو بیان کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ عفت ہی خواتین کی حفاظت اور معاشرے میں اس کی عزت کے تحفظ کے لیے مضبوط زرہ ہے۔
مہمان طالبات نے خواتین کی خدمت اور اہل بیت(ع) کے ورثے کے احیاء کے لیے دینی رہنمائی ڈویژن کی علمی وثقافتی کاوشوں کو بہت سراہا۔
