لبنان سے آنے والے عراق کے مہمانوں کو مضیف روزانہ 5000 سے زیادہ افراد کا کھانا پیش کر رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کا شعبہ مضیف لبنان سے آنے والے عراق کے مہمانوں کو روزانہ 5000 سے زیادہ افراد کا کھانا پیش کر رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نجف اشرف میں موجود اعلی دینی قیادت کی ہدایت پر اس مشکل گھڑی میں اپنے لبنانی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور لبنانی عوام کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر مہم چلا رہا ہے جس میں لبنان کے خلاف صیہونی جارحیت کے نتیجے میں بے گھر ہو کر عراق آنے والے لبنانی خاندانوں کا خیر مقدم اور انہیں ضروری خدمات فراہم کرنا بھی شامل ہے۔

مضیف کے معاون سربراہ علاء عبد الحسین نے کہا ہے کہ مضیف لبنان سے تعلق رکھنے والے عراق کے مہمانوں کو کھانے کی فراہمی کی خدمات پیش کر رہا ہے، کہ جن میں پیشتر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ضیافت میں ہیں اور اس کے علاوہ ان لبنانی شہریوں کو خدمات فراہم کر رہا ہے کہ جو مومنین کے گھروں میں رہ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم روزانہ 5000 سے زیادہ تیار کھانے کے پیکٹ تقسیم کر رہے ہیں اس کے علاوہ کھانے کے درمیانے اوقات میں بھی ہلکے پھلکے کھانے تقسیم کیے جا رہے ہیں، عراق کے مہمانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر آنے والے دنوں میں پیش کیے جانے والے کھانے کی مقدار کو بڑھا دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہم شعبہ تعلقات عامہ کے ساتھ مل کر اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں تاکہ تمام خاندانوں کے لیے ان کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: