شعبۂ معارف اسلامی اور انسانی کی طرف سے كتاب (ذو الجناحين جعفر) کی طباعت واشاعت

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے حال ہی میں "ذو الجناحين جعفر" کے نام سے ایک کتاب شائع کی ہے۔

شیخ عبد الزہراء الصغیر کی تالیف کردہ اس کتاب کی طباعت واشاعت کے تمام امور کو مذکورہ بالا شعبہ کے ذیلی ادارے مرکز تراث الجنوب نے انجام دیا ہے، اس کتاب میں جناب جعفر بن ابی طالب(ع) کی زندگی، بہادری، قربانی، شہادت اور سیرت کے بارے میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کا مواد چار مفقود مصادر سے لیا کیا گیا ہے، جن میں ابو الحسن المدائنی، ابو احمد عبد العزيز بن یحیی الجلودی، شیخ صدوق، اور ضیاء الدین مقدسی کی کتابیں شامل ہیں۔

یہ کتاب اپنی نوعیت کی منفرد اور قیمتی ہے، کیونکہ شیخ الصغیر نے اپنی تصنیف میں جدید طباعت شدہ کتب کا استعمال نہیں کیا بلکہ قدیم مفقودہ مواد اور بنیادی ابتدائی منابع کا سہارا لیا۔ اس لحاظ سے اس کتاب کی تحقیق اور اس کا شائع ہونا مرکز تراث الجنوب کی جانب سے اسلامی ورثے سے شاندار وفا کی عکاسی کرتا ہے۔

مرکز تراث الجنوب ذی قار، میسان، قادسیہ اور مثنی گورنریٹ سے تعلق رکھنے والے اسلامی ورثے کی تجدید واحیاء کے لیے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: