قرآن علمی کمپلکس کی شائع کردہ نئی کتاب: (من أوائل المدوّنين في تفسير القرآن الكريم)

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے قرآن علمی کمپلکس نے قرآن کریم کی تفسیر لکھنے والے پہلے پہلے مفسرین کے بارے میں (من أوائل المدوّنين في تفسير القرآن الكريم) کے نام سے ایک کتاب شائع کی ہے۔

کمپلکس کے سربراہ ڈاکٹر مشتاق العلی نے کہا ہے کہ کمپلکس کے ذیلی ادارے مرکز برائے قرآنی مطالعات و تحقیق سے وابستہ محققین نے (علماؤنا السّابقون) کے نام سے کتابوں کی اشاعت کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جس میں وہ ان گزشتہ علماء کے آثار کا جائزہ لیتے ہیں جنھوں نے اہل بیت(ع) سے سیکھا اور لوگوں تک اسے پہنچایا، ان ہی علماء میں ایک ثابت بن دینار بھی ہیں، جن کی کنیت سے عظیم قرآنی مضامین پر مشتمل معروف دعاء (دعاء ابو حمزہ ثمالی) جانی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم عالم کی علمی و قرآنی خدمات بہت اہمیت کی حامل ہیں، کہ جو قرآن کی تفسیر کی کتاب کی صورت میں موجود ہیں۔ وہ تفسیر کے میدان میں ابتدائی مفسرین میں شمار ہوتے ہیں، کہ جنہوں نے اپنی زندگی کو کئی خطرات میں ڈالا اور مشکلات کا سامنا کیا تاکہ یہ نور ہم تک پہنچ سکے۔ اس لیے اس کتاب میں ان کی سیرت اور علمی مقام خاص طور پر ان کی تفسیر کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے، کیونکہ وہ قرآن کی تفسیر کے ابتدائی مدونین میں سے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: