الكفيل ہسپتال نے کربلاء مقدسہ میں نرسنگ عملے کے لیے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ہے، جس کا مقصد ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو بڑھانا ہے۔
یہ پروگرام مستمر طبی تربیت و تعلیم ڈویژن کی طرف سے الکفیل ہسپتال کے نرسنگ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے منظم کیا گیا۔
اس ڈویژن سے وابستہ بین الاقوامی ٹرینر ناجی عسیلی نے بتایا کہ ہسپتال نے نرسنگ عملے کے لیے (ہسپتال کے اندر ایمرجنسی نرسنگ ریسپانس) کے نام سے ایک مکمل پروگرام مرتب کیا ہے۔ اس پروگرام میں تین موضوعات شامل ہیں:
پہلا، بالغوں اور بچوں کے کارڈیوپلمونری ریسیسیٹیشن کی تربیت، جس کے لیے خصوصی ڈمیز کا استعمال کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا موضوع ہنگامی حالات میں ای سی جی کو پڑھنے کا درست طریقہ، جبکہ تیسرا موضوع بیرون ملک سے درآمد کردہ خصوصی تربیتی ڈمیوں کا استعمال کرتے ہوئے ایڈوانس نرسنگ میڈیکل سپورٹ تھا۔