روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ پائیدار ترقی نے ماہنامہ الجود کا اٹھارواں شمارہ شائع کر دیا ہے۔
یہ شمارہ چوبیس صفحات پر مشتمل ہے اور مذکورہ بالا شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر کی سرپرستی میں یہ ماہانہ اشاعت ترقی اور مہارت وصلاحیت میں بہتری سے متعلق موضوعات کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔
اس شمارے میں سرفہرست مضامین یہ ہیں:
القيادي المبدع التزام واهتمام (تخلیقی رہنما کی ذمہ داری اور دلچسپی)،
أخلاقيات العمل الوظيفي (پیشہ ورانہ کام کی اخلاقیات)،
تسلّم الإمام الحجّة (عجّل الله تعالى فرجه الشريف) القيادة في الأرض (امام مہدی (عج) کو زمین میں قیادت کی سپردگی)،
العمود الصحفي (صحافتی کالم).
اس اشاعت میں مذہبی، تکنیکی، تخلیقی اور اقتصادی امور، کے علاوہ امام علی(ع) کے دور میں مالی پالیسی اور کچھ سماجی مسائل جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
اس شمارہ کو پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
https://t.me/ddsd_2020
