روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کی شام میں لبنانی زخمیوں کی عیادت اور امداد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد نے صہیونی جارحیت کے نتیجہ میں زخمی اور متاثر ہونے کے بعد شام آنے والے لبنانی شہریوں اور ان کی خاندانوں سے ملاقات کی اور انھیں امداد فراہم کی۔

اس وفد میں امدادی کمیٹی کے سربراہ سید محمد اشیقر اور دیگر ارکان شامل تھے۔

امدادی کمیٹی نے اس سے پہلے کچھ ہوٹلوں کو کرایہ پر حاصل کرنے کے بعد محفوظ رہائش فراہم کرنے کے لیے تیار کیا، تاکہ بے گھر لبنانی خاندانوں کی کھانا، لباس، اور طبی دیکھ بھال حیسی بنیادی ضروریات پوری کی جا سکیں۔

اس دورے کا مقصد رہائشی علاقوں اور نہتھے شہریوں پر صہیونی حملوں کا سامنا کرنے والے لبنانی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے زخمیوں اور ان کے خاندانوں کی ضروریات سے مطلع ہونا اور انھیں پورا کرنے کے لیے سعی کرنا ہے۔ خاص طور پر نجف اشرف میں مقیم اعلیٰ دینی قیادت کی جانب سے لبنانی عوام کی مشکلات کو کم کرنے اور ان کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتی صہیونی جارحیت سے متاثر ہونے والے لبنانی عوام کی مدد کے لیے ایک وسیع مہم شروع کی ہوئی ہے، کہ جس میں لبنان سے عراق آنے والے متاثرہ بے گھر خاندانوں (عراق کے مہمانوں) کے لیے رہائش کی فراہمی بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے ہزاروں ٹن امدادی سامان پر مشتمل پانچ امدادی قافلے شام بھیجے ہیں جن میں آج (2۔11۔2024ء) شام پہنچنے والا آخری قافلہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ وہاں ایک مستقل میڈیکل کیمپ، ایک متنقل ہسپتال بھی وہاں قائم کیا ہے، اور ماہر ڈاکٹرز کی ٹیموں کو شام بھیجا ہے جبکہ ادویات و غذائی اشیاء سے بھرے دسیوں ٹرک بھی آئے روز شام روانہ کیے جا رہے ہیں، اسی طرح وہاں کیمپس میں رہنے والے لبنانی خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے وہاں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اپنا مرکزی باورچی خانہ بھی قائم کیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: