افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین، متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل الشامی، بورد آف ڈائریکٹرز کے اراکین، متعدد شعبہ جات کے سربراہان، کربلا کے گورنر جناب ناصف جاسم الخطابی، لوکل گورنمنٹ کے عہدیداران ،اعلی سماجی شخصیات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ آل ضیاء الدین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "یہ منصوبہ حرم مقدس کے متولی شرعی سید احمدصافی کی رہنمائی میں مکمل کی جا رہا ہے اور اس کا مقصد ایک ایسا تفریحی ماحول پیدا فراہم کرنا ہے جو کربلا گورنریٹ کے تقدس کے مطابق ہو اور عراقی خاندان اور شہریوں کی تفریحی ضروریات کو پورا کر سکے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اس منصوبے کا دوسرا مقصد کربلا کو ایک صحراء بننے سے بچانا، سر سبز جگہوں کو بڑھانا، درخت لگا کر ایک ایسا قدرتی ماحول تشکیل کرنا ہے کہ موسمی تبدیلیوں سے نمٹنے اور آب و ہوا کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔"
اس منصوبے کے انچارج اور روضہ مبارک سے منسلک اللواء انٹرنیشنل کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئر عادل المعمار نے اپنی تقریر میں کہا: "آج ہم روضہ مبارک کے منصوبوں کی ایک اور کامیابی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ یہ منصوبہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی طرف سے اٹھائے جانے والے طبی، تعلیمی اور زرعی اقدامات کا حصہ ہے، جن کا مقصد کربلا شہر اور ملک اور دنیا کے مختلف حصوں سے آنے والے زائرین کی خدمت کرنا ہے۔"
اس منصوبے میں بہت سی تفریحی سہولیات شامل ہیں، جن میں 18 میٹر اونچی اور 20 میٹر چوڑی ایک خوبصورت آبشار اور 5 چھوٹی آبشاریں شامل ہیں کہ جو آبشار بھی ہیں جو منظر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں، اس کے علاوہ فیملیز کے بیٹھنے اور آرام کرنے کے لئے 65 مقامات، 4 فٹ بال میدان، ایک ریس ٹریک، ایک 3 کلومیٹر طویل مصنوعی دریا، ایک مسجد، ایک ریسٹورنٹ اور ایک فشنگ ایریا بھی شامل ہیں۔
اس منصوبے میں ایک پھولوں کا باغ اور پرندوں کا باغ شامل ہے، جو خاندانوں کو فطرت سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے، گھومنے پھرنے کے لیےتانگے اور 20 سے زیادہ کشتیاں بھی دستیاب ہیں۔ یہاں خصوصی طور پر ایک مٹی کا گھر بھی بنایا گیا ہے جو عراقی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔یہاں روضہ مبارک کی کمپنیوں کی تیار کردہ مقامی مصنوعات جیسے کھجور، شہد، اور گڑ بھی دستیاب ہیں۔
فردوس فیملی انٹرٹینمنٹ پروجیکٹ کربلا گورنریٹ کے مغرب میں 80 دونم رقبے پر واقع ہے، اس منصوبے کا پہلا مرحلہ کہ جو 40 دونم پر مشتمل ہے مکمل کر لیا گیا ہے اور اس پر دو سال تک کام جاری رہا۔