آج بروز جمعہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے صحن میں صبح کے وقت منعقد ہونے والی تلاوتِ دعاء ندبہ کی محفل میں مومنین کی بڑي تعداد نے شرکت کی۔
دعاء ندبہ کی تلاوت کی تقریب ہر جمعہ کی صبح روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے اندرونی صحن میں منعقد ہوتی ہے اور اس میں زائرین کا جمع غفیر شرکت کرتا ہے.
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے خدام اس بابرکت محفل کے لیے بھرپور انتظامات کرتے ہیں محفل کی جگہ کو معطر رکھنے کے لیے ایئر فریشنر اور اگربتیوں و بخور کا استعمال کیا جاتا ہے اور زائرین کے لیے دعاؤں کی کتابیں وہاں رکھی جاتی ہیں۔وضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں منعقدہ دعاء ندبہ کی محفل میں مومنین کی بڑی تعداد کی شرکت