جشن میلاد کی اس پرمسرت تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل الشامی، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین، متعدد شعبہ جات کے سربراہان، مختلف اداروں کے وفود ، اعلی دینی و سماجی شخصیات اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جشن کا آغاز قاری سید عمار الحلی نے تلاوت قرآن پاک کیا۔ اس کے بعد روضہ مبارک کے شعبہ مذہبی امور کے شیخ صلاح الکربلائی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس یوم سعید کی مناسبت سے ملت اسلامیہ اور تمام مومنین کو مبارک باد پیش کی اور حضرت زینب (عليها السلام) کی سیرت طیبہ اور فضائل و مناقب پر روشنی ڈالی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل الشامی نے کہا کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے جشن میلاد کے پر مسرت موقع پر اپنی سالانہ تقریب کا اہتمام کرتا ہے تاکہ اس مبارک دن پر حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی عظیم شخصیت اور اسلام کی بقاء اور پیغام حسینی کو دنیا تک پہنچانے کے لئے ان کےلازوال کردار کو اجا گر کیا جا سکے۔"
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مرکزی کمیٹی برائے تقریبات کے رکنسید عقیل الیاسری نے کہا کہ " روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے باب قبلہ کے سامنے منعقد ہونے والے جشن میں اس یوم سعید کی مناسبت سے خوبصورت قصیدے اور نظمیں پڑھی گئیں اس کے علاوہ عمودی شاعری پر مشتمل نظمیں بھی اس جشن کا حصہ تھیں ۔"
تقریب کا اختتام امام رضا علیہ السلام کے یوم میلاد کی مناسبت سے منعقد کئے جانے والے ثقافتی مقابلے کے دس فاتحین کے ناموں کے اعلان اور انھیں اعزاز پیش کرنے پر ہوا۔ اس مقابلے میں (3037) شرکاء نےحصہ لیا تھا۔