بلغاریہ کے سفارتخانے کے انچارج ڈی افیئرز کا الکفیل میوزیم کا وزٹ اور وہاں موجود قیمتی نوادرات میں گہری دلچسپی

عراق میں بلغاریہ کے سفارتخانے کے انچارج ڈی افیئرز مسٹر نکولا ڈریگنوف نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے الکفیل میوزیم کی نادر و نایاب کلیکشن، ان کی نمائش اور تحفظ کے طریقہ کار کو بے حد سراہا ہے۔

روضہ مبارک کے دورے کے دوران مسٹر ڈریگنوف نے میوزیم کے ڈسپلے ہال کا دورہ کیا اور وہاں موجود قیمتی اور نایاب اشیاء اور نودرات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

مسٹر ڈریگنوف نے میوزیم میں موجود نودرات اور ان کے نمائش کے طریقوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "میرے لیے کربلا مقدسہ، روضہ مبارک حضرت عباس (ع) اور اس کے شاندار عجائب گھر کا دورہ کرنا خوشی کی بات ہے۔"

بلغاریہ کے سفارت خانے کے انچارج ڈی افیئرز نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی کے لیے بھی روضہ مبارک کے آفیشلز کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے دورے لوگوں کے درمیان افہام و تفہیم اور ثقافتی تبادلے کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

الکفیل میوزیم میں نایاب نوادرات، مخطوطات اور تاریخی اشیا؍ کا ایک قیمتی ذخیرہ موجود ہے، اور یہ اسلامی ورثے کی نمائش کا ایک ثقافتی مرکز ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: