روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی ریلیف کمیٹی شام میں پناہ لینے والےبے گھر لبنانی خاندانوں کو روزانہ ایک ہزار سے زیادہ فوڈ باسکٹس فراہم کر رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی ریلیف کمیٹی شام میں پناہ لینے والےبے گھر لبنانی خاندانوں کو روزانہ ایک ہزار سے زیادہ فوڈ باسکٹس فراہم کر رہی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کےشام میں موجود امدادی وفد کے رلن احمدالموسوی نے کہا: " ریلیف کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر بے گھر لبنانی خاندانوں میں ایک ہزار سے زیادہ فوڈ باسکٹس تقسیم کر رہی ہے، جو صیہونی جارحیت کی وجہ سے شام منتقل ہوئے ہیں۔ یہ فوڈ باسکٹس مختلف قسم کے خشک و تر غذائی مواد اور گوشت پر مشتمل ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "لبنانی خاندانوں میں کھانے کی ٹوکریاں روضہ مبارک کے امدادی مرکز یا براہ راست ٹرکوں کے ذریعے تقسیم کی جاتی ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "فوڈ باسکٹس کی تقسیم ایک منظم طریقے کے مطابق انجام پاتی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ریلیف کیمپس میں موجود ہر شخص تک باقاعدگی سے غذائی امداد پہنچتی رہے۔"

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) شام میں پناہ لینے والےبے گھر لبنانیوں کو طبی خدمات بھی فراہم کر رہا ہے، اور اس مقصد کے لئے ایک فیلڈ ہسپتال اور ایک موبائل میڈیکل یونٹ قائم کی گئی کہ جو تمام ضروری ادویات اور طبی آلات سے لیس ہیں۔ نیز بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہیں بھی بنائی گئی ہیں اور ان کی رہائش کے لیے کئی ہوٹل کرائے پر بھی لئے گئے ہیں۔

لبنان پر جاری صیہونی حملوں کے تناظر میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) لبنانی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور ان تک ضرویارت زندگی پہنچانے کے لئے ہزاروں ٹن امداد اشیاء پر مشتمل کئی امدادی قافلے بھیج چکا ہے، جن میں ایک فیلڈ ہسپتال ، ایک موبائل ہسپتال، ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹیم، ادویات، کھانے پینے کی اشیاء ، دیگر ضروریات زندگی اور لاجسٹک سپلائز شامل تھیں۔ اس کے علاوہ بے گھر ہوجانے والے لبنانی خاندانوں اور ریلیف کیمپس میں پناہ لینے والے متاثرہ خاندانوں کو کھانا فراہم کرنے کے لیے ایک مرکزی باورچی خانے تیار کیا گیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) عراقی حکومت، عراقی ہلال احمر اور شام میں متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر خوراک اور امدادی سامان بھیجنا جاری رکھے گا تاکہ اسرائیلی جاریت سے متاثرہ لوگوں کی غذائی و انسانی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: