حضرت امام موسیٰ کاظم (ع) کی المناک شھادت کے موقع پر روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) اور حضرت عباس (ع) کے خدام کا ماتمی جلوس ۔۔۔۔۔۔۔

خدام کا ماتمی جلوس
روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) اور حضرت عباس(ع) کی طرف سے راھب بنی ہاشم اور طولانی سجدوں والے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شھادت کے موقع پر سیاہ رنگ کے کپڑوں اور علموں کو نصب کیا گیا۔ اور یہ سارے امور اور فعالیات حضرت امام جعفر صادق(ع) کے اس قول کی بنا پر ہے جس میں آپ نے اپنے اہل بیت (ع) کے حیات اور کارناموں کو زندہ رکھنے کی تاکید فرمائی ہے اور اس شخص کو کہ جو اس کو زندہ اور آباد رکھے گا دعا دی ہے لہٰذٓ اسی مناسبت سے متعدد تعزیتی سر گرمیوں اور مجالس کا انعقاد کیا گیا تھا تا کہ اس کے ذریعے اس مصیبت عظمیٰ کو کہ جو بیت نبوت اور معدن رسالت پر گزری ہے اس کو زندہ اور باقی رکھا جائے لہٰذا روضہ مبارک حضرت امام حسین (ع) اور حضرت عباس(ع) کے خدام و اراکین نے اس المناک واقعہ کی یاد تازہ رکنھے کے لئے جلوس کی شکل میں باہر نکلے اور آپ کے ساتھ زائرین کا ایک جم غفیر بھی پرسہ پیش کرنے آپ کے ہمراہ چل پڑا، اور اس دردناک موقع پر تعزیتی کلمات اور اظہار مصیبت کے طور پر نوحہ و ماتم کرتے ہوئے اشکبار آنکھوں غم زدہ آواز کے ساتھ یہ جلوس نکالا گیا۔ دوسری طرف روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے آج صبح مہمان ہال میں ایک مجلس منعقد ہوئی جس کو شیخ صلاح خجافی نے خطاب فرمایا اور اپنے خطاب کے دوران اس عظیم مصیبت پر روشنی ڈالی۔
یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے روضہ مبارک کاظمین کی زیارت کے لئے آئے ہوئے زائرین کے لئے آمد و رفت کے وسائل فراہم کئے گئے اور دوران زیارت کاظمین میں روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی طرف سے زائرین کی سہولیات کے پیش نظر متعدد خدمات کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: