کمپنی کے میڈیا ڈویژن کے سربراہ مہر کاظم نے کہا کہ "کربلا یونیورسٹی کی فیکلٹی آف اکنامکس میں منعقدہ ہ فرسٹ جاب کانفرنس میں کمپنی کے پویلین میں پروفیسرز اور طلباء کا ہائی ٹرن آؤٹ دیکھا گیا، جو کہ نور الکفیل کمپنی کی مصنوعات پر ان کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اس طرح کی کانفرنسز کا مقصد نوجوانوں کو انتظامی اور اقتصادی شعبوں کی طرف راغب کرنا ہے، جو کہ معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ اکنامکس نے اپنے طلباء کو براہِ راست کمپنیوں کے ساتھ متعارف کرانے کا اہتمام کیا تاکہ وہ اپنی تعلیم کو عملی زندگی میں استعمال کر سکیں اور روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں۔"
اس موقع پر کربلا یونیورسٹی کے اسسٹنٹ ریکٹر ڈاکٹر اکرم الیاسری نے کہا، "کربلا یونیورسٹی میں منعقد کی جانے والی یہ جاب کانفرنس اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس ہے، جس کا مقصد تعلیمی اداروں اور مختلف کاروباری شعبوں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "نور الکفیل کمپنی حلال گوشٹ اور غذائی مصنوعات کے شعبے میں ایک پیشرو کمپنی ہے، اور ہم نے اس کانفرنس میں کمپنی کی مصنوعات اور خدمات کے بارے میں جانا، جو عوام میں بہت زیادہ مقبول ہیں۔ زیادہ تر خاندان کمپنی کی مصنوعات خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ ان کے معیار اور ساکھ پر انہیں مکمل اعتماد ہے۔"
ڈاکٹر اکرم الیاسری نے یہ بھی کہا کہ ، "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے مختلف شعبوں میں اپنے منصوبوں کے ذریعے نہ صرف قومی معیشت کو سہارا دیا ہے، بلکہ زرعی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے، اور اس سے یوتھ ٹیلنٹ کو استعمال کرنے اور ایک پیداواری معاشرہ بنانے میں مدد مل رہی ہے۔"







