ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے امام موسیٰ کاظم (ع) کی زیارت کا شرف حاصل کیا....

الکفیل انٹرنیشنل کی جانب سے امام موسیٰ کاظم (ع) کی نیابتی زیارت کے لئے دنیا بھر سے 40 ہزار کی تعداد میں زائرین نے اپنے نام درج کروائے ۔
اور الکفیل نامی ویب سائٹ پر اردو ،فارسی ،عربی ،انگریزی اور ترکی اور اس کے علاوہ دنیا کی دیگر مختلف زبانوں میں نیابتی زیارت کا ادراج کیا گیا تھا اور اس کا اختتام 25 رجب المرجب 1436ھ پر ہوا ۔
لیکن ایک ہفتہ کے دوران ہی ہزاروں کی تعداد میں دنیا بھر سے چاہنے والوں اور محبین آل محمد (ع) نے اپنے نام درج کروائے جن میں(العراق/ البحرين/ السعودية/ اليمن/ قطر/ الكويت/ سوريا/ لبنان/ تونس/ مصر/ السويد/ الدنمارك/ النروج/ النمسا/ أمريكا/ كندا/ لندن ۔كرواتيا/ الجيك/ أفغانستان/ الهند/ باكستان/ تركيا/ أيران شامل ہیں ۔
یہ بات واضح رہے کہ جو شخص بھی زیارت کی رغبت رکھتا ہے اگر وہ انٹر نیٹ پر ہمارے اس پیج /http://alkafeel.net/urdu/zyara
کے ذریعے مختلف زبانوں میں اپنے نام درج کروا سکتا ہے اور ساتھ ہی اپنے ای میل ایڈریس کے ذریعے اس فارم کو پر کر سکتا ہے جو خاص کر نیابت میں زیارت کرنے والوں کے لیے بنایا گیا ہے اور تمام اسماء اور زائرین کے اندراج کے بعد چند بزرگوں کے ذریعے زیارت کے فرائض کو انجام دیا جاتا ہے اور پھر زیارت کے بعد درج شدہ اسماء اور پتہ پر ای میل کے ذریعے مومنین کو ان کی زیارت مکمل ہونے کی خوشخبری دی جاتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: