حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کے یوم شہادت کے احیاء کے لئے ملک کے مختلف گورنریٹس سے آئے ہوئے ماتمی جلوسوں کی روضہ مبارک امام حسین(ع) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) میں حاضری

سیدۃ النساءالعالمین حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کے یوم شہادت( دوسری روایت کے مطابق)کے احیاء کے لئے ملک کے مختلف گورنریٹس سے آئے ہوئے ماتمی جلوسوں اور عزاداروں نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام میں حاضری دی اور امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ) اور اہل بیت اطہار (علیہم السلام) کو حضرت حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی شہادت کا پرسہ پیش کیا۔

بصرہ گورنریٹ سےاٗئے ہوئے عزائی جلوس موكب أنصار الحسين(عليه السلام)کے منتظمین میں سے ایک جناب عدنان السودانی نے کہا کہ یہ جلوس عزاء حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت اور ان کے یوم شہادت( بمطابق دوسری روایت)کی یاد میں گذشتہ 15 سال سے نکالا جا رہا ہے۔

اس موقع پر خدماتی موکب هيأة شباب أم البنين(عليها السلام)) کے جناب علی العرداوي نے کہا کہ "ہماری انجمن کے نوجوان ہر شب جمعہ شارع قبلہ میں زائرین کو خدمات فراہم کرتے ہیں اور امام حسین علیہ السلام اور اہل بیت علیہم السلام کے تمام ایام و مناسبات کے احیاء میں شریک ہوتے ہیں، خاص طور پر حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت پر ہماری انجمن کی جانب سے زنجیر زنی کا جلوس نکالا جاتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "ان مواقع میں ہماری شرکت کا مقصد اہل بیت علیہم السلام کے راستے پر چلنا اور ان سےعہد کی تجدید کرنا ہے۔"

شعبہ شعائر حسینی و مواکب حسینی کی جانب سے مراسم عزاء کے احیاء اور ماتمی جلوسوں کی برآمدگی کے لئے جامع تیاریاں کی جاتی ہیں۔ جلوسوں کی نقل و حرکت ایک منظم منصوبے کے مطابق ہوتی ہے اور ہر جلوس کا راستہ اور وقت پہلے سے مقرر ہوتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: