روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مذہبی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین کی جانب سےحضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کی المناک شہادت بمطابق دوسری روایت کی یاد میں خواتین زائرین کے لیے مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا کہ جو تین دن تک جاری رہیں۔ یہ سالانہ عزائی مجالس روضہ مبارک کے وویمن ڈویژن کے تعاون سے منعقد گئی تھیں۔
مذہبی رہنمائی ڈویژن کی سربراہ سیدہ عذراء الشامي نے کہا، " مذہبی رہنمائی ڈویژن برائے خواتین نےحضرت فاطمہ زہراء(عليها السلام) کے یوم شہادت کی مناسبت پر روضہ مبارک ابا الفضل العباس علیہ السلام کے امام موسیٰ کاظم علیہ السلام بیسمینٹ میں مسلسل تین روز تک مجالس عزاء کا انعقاد کیا۔"
انہوں نے مزید کہا کہ " اس سلسلے کی اختتامی مجلس آج منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اس کے بعد صدیقہ الکبریٰ حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کی زیارت پڑھی گئی۔ اس کے بعد شعبہ خطابت برائے خواتین کی جانب سے(الحجّة الكبرى) کے عنوان سے ایک تھیٹر پرفارمنس پیش کی گئی کہ جس میں سیدہ فاطمہ الزہرا (سلام اللہ علیہا) پر ڈھائے جانے والےمظالم اور ان کی شہادت کے واقعے کو اجاگر کیا گیا۔"
انہوں نے مزید کہا، "مجلس کے اختتام پر نوحہ خوانی کی گئی اور امام عصر و زمان علیہ السلام کے جلد ظہور کے لئے دعائے فرج پڑھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مجالس دینی آگاہی اور فاطمی اقدار اور اصولوں کو فروغدینے کا ایک اہم موقع ہیں۔








