حال ہی میں روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی نے ثقافتی رسالہ "رد الشمس" کا ستائیسواں شمارہ شائع کیا ہے۔
اس رسالہ کی تحریر واشاعت سے متعلق تمام امو کر مذکورہ شعبہ کے ذیلی ادارے مرکز تراث حلہ کی طرف سے انجام دیا جاتا ہے۔
اس شمارے کے موضوعات میں موجود تنوع حلہ کے ورثے کی مختلف جہات کو اجاگر کرتا ہے۔ اس میں ماضی کی صدیوں میں حلہ کے فقہی، ادبی اور تاریخی پہلوؤں کو قارئین کے اذہان کے قریب تر کرنے کی سعی کی گئی ہے۔
اس شمارے میں موجود مختلف مقالات حلہ کے ورثے اور اس کی معروف شخصیات، علماء، خطباء، ادباء، دینی مدارس اور علمی خاندانوں، اور شہر کی سماجی اور اقتصادی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں، مثال کے طور پر (سید علی الحديدی)، حلہ میں علمی کتب خانےاور حلہ کا مقامی اور عالمی صحافت میں ذکر پر مضامین بھی اس شمارے کا حصہ ہیں۔۔