شعبہ مذہبی امورکے سربراہ شیخ صلاح الکربلائی نے کہا، "ہم تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مردم شماری میں شرکت کریں، اس میں موجود تمام قوانین کی پیروی کرتے ہوئے درست معلومات فراہم کریں، خاص طور پر آبادی کے اعداد و شمار کے حوالے سے، تاکہ اس مردم شماری سے حاصل ہونے والے فوائد کو حاصل کیا جا سکے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "مردم شماری سے حاصل ہونے والے نتائج حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی متعدد خدمات اور فوائد سے منسلک ہیں، اور ہمیں صحیح معلومات دینے میں کوئی کوتاہی نہیں کرنی چاہیے، خاص طور پر کربلا میں، جو عراق کے پہلے چند اہم صوبوں میں شامل ہے کہ جو سکونت کے لئے ایک ترجیحی صوبہ ہے۔ اس لئے یہاں ایک حقیقی اور درست مردم شماری ہونی چاہیے۔‘‘
کربلائی نے مزید کہا، "ہم امید کرتے ہیں کہ شہری فعال طور پر حصہ لیں گے اور مردم شماری کرنے والے عملے سے تعاون کریں گے، اور اسے ایک قومی فرض سمجھ کر اپنے شہریوں اور آئندہ نسلوں کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں گے۔"




