الکفیل یونیورسٹی کے کالج آف فارمیسی نے اینٹی بائیوٹکس کے خلاف بیکٹیریا کی مزاحمت پر ایک آگاہی سمپوزیم کا انعقاد کیا۔
یہ سمپوزیم جراثیم کش ادویات کےخلاف مزاحمت سے متعلق آگاہی کے عالمی ہفتہ کے موقع پر منعقد کیا گیا تھا کہ جس میں کلینیکل فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹرمحمد داخل الركابي نے اینٹی بائیوٹکس کے خلاف بیکٹیریا کی مزاحمت کے اسباب، نقصانات اور اس کے انسداد پر تفصیلی بات کی۔ اس سمپوزیم میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سعد مشکور، تدریسی عملے اور طلباء نے شرکت کی۔
اپنے خطاب میں کالج آف فارمیسی کے پرنسپل ڈاکٹر سعد مشکور نے اس قسم کی سیمینارز کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اینٹی بایوٹک کے صحیح استعمال کی اہمیت پر روشنی ڈالی جا سکے اور بیکٹیریا کی دوا کے خلاف مزاحمت کے خطرات سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔
جبکہ ڈاکٹرمحمد داخل الركابي نے اپنے لیکچر میں اس بات پر زور دیا کہ اینٹی بائیوٹکس کے خلاف بیکٹیریا کی مزاحمت صحت کے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ یہ "آنے والی وبا" بن سکتی ہے۔ انہوں نے اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے تعلیمی اداروں، طبی ماہرین اور معاشرتی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اکہ اینٹی بایوٹک مزاحمت کا مقابلہ کرنے کے لیے جامع حکمت عملیوں کی ضرورت ہے، جن میں طبی تشخیص کو بہتر بنانا، ڈاکٹروں اور مریضوں کو دوا کے صحیح استعمال کے بارے میں آگاہ کرنا، اور ایسی نئی ادویات کی تحقیق کو فروغ دینا شامل ہے جو مزاحم بیکٹیریا کے خلاف مؤثر ہوں۔
یہ سمپوزیم یونیورسٹی کی طرف سے منعقد کی جانے والی تعلیمی سرگرمیوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد طلباء اور علمی برادری میں عالمی صحت کے اہم مسائل، بالخصوص اینٹی بایوٹک مزاحمت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔

