روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے ویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سےکوفہ یونیورسٹی میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا۔
یہ قرآنی محفل (فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی روحانی میراث) کےعنوان سے یونیورسٹی کے کالج آف اربن پلاننگ کے تعاون سے منعقد کی گئی تھی۔
انسٹی ٹیوٹ کی سربراہ محترمہ منار الجبوری نے کہا کہ، "انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کالج آف اربن پلاننگ میں ایک قرآنی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز طالبہ فاطمہ محسن نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ اس کے بعد انسٹی ٹیوٹ کے میڈیا یونٹ کی سربراہ ڈاکٹر اسراء العکراوی نے حضرت فاطمہ الزہرا (سلام اللہ علیہا) کی شان مبارک میں ایک قصیدہ پڑھا۔"
انہوں نے مزید کہا، "محفل میں نبع الجود قرآنی گروپ نے 'سفر الفداء' کے عنوان سے ایک نظم پڑھی، جسے حاضرین نے بہت سراہا۔"
انہوں نے کہا، "انسٹی ٹیوٹ ہمیشہ قرآنی محافل کا انعقاد کرتا ہے اور ان میں شرکت کرتا ہے تاکہ قرآن اور اہل بیت (علیهم السلام) کی ثقافت کو پھیلایا جا سکے۔"



