سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ زائرین کرام کو مسلسل خدمات فراہم کرتا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ زائرین کرام کو مسلسل خدمات فراہم کرتا ہے۔

سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے صفائی ڈویژن کے انچارج کاظم جواد نے کہا، " ہمارے ڈویژن کا عملہ روضہ مبارک کے بیسمنٹس اور وہاں بچھے سینکڑوں قالینوں کی صفائی اور دیکھ بھال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹورز کی تنظیم اور ترتیب بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ بیسمنٹس میں موجود الیکٹرک اپلائنسز کی صفائی اور دیکھ بھال، زیارات اور دعاؤں کی کتابوں اور الماریوں کی ترتیب و تنظیف بھی ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔"

انہوں نے مزید کہا، "ہمارے کاموں میں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام بیسمنٹ کےایسکلیٹرز، لفٹوں، کھڑکیوں اور شیشوں کی صفائی اوربیسمنٹس کو نمازِ جماعت اور دینی کورسز کے انعقاد کے لیے تیار کرنا بھی شامل ہے۔ درسی سرگرمیوں کے لئے روضہ مبارک آنے والے طلباء کے لئے بھی ہم نے ایک بیسمنٹ مختص کیا ہوا ہے، کہ جہاں ہم انہیں تمام تر مطلوبہ خدمات فراہم کرتے ہیں۔"

سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ اپنے عملے کے ذریعے زائرین کی خدمت اور سہولت کے لیے صفائی اور دیکھ بھال کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: