روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے لبنانی عوام کے لیے مالی امداد وصول کرنے کا عمل کو جاری ہے

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے شعبہ برائے دینی امور نے اپنے ذیلی ڈویژن شعبة الإرشاد والدعم کے ذریعے لبنانی عوام کی امداد کے لیے مالی عطیات جمع کرنے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، یہ امدادی مہم روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی طرف سے لبنانی عوام کی مدد اور حمایت کے لیے چلائی جا رہی ہے۔

یہ مہم نجف اشرف میں موجود اعلی دینی قیادت کی اپیل پر شروع کی گئی ہے تاکہ لبنانی عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے اور ان کی انسانی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

مہم میں شہریوں کے حصہ لینے کے لیے اشیاء کا عطیات دینے کے لیے مخصوص مقامات اور رقم جمع کرنے کے لیے بینک اکاؤنٹس کے نمبرز فراہم کیے گئے ہیں اور امدادی کمیٹی سے رابطہ کرنے کے لیے فون نمبرز بھی مہیا کیے گئے ہیں، تاکہ شہریوں کے لیے اس انسانی کوشش میں حصہ لینا آسان بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: