الکفیل یونیورسٹی نئے تعلیمی سال کے آغاز پر نئے طلباء کا استقبال جاری رکھے ہوئے ہے اور انہیں اپنے مختلف کالجوں میں داخلہ دے رہی ہے۔
نئے طلباء کی استقبالیہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر اياد صاحب حمادي نے کہا، “ہماری ٹیم نئے طلباء کا داخلہ جاری رکھے ہوئے ہے، ہم اس مرحلے میں ہیں جہاں وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کی طرف سے جاری کردہ کوڈز کو فعال کیا جا رہا ہے، اور پھر اس کے بعد ایسے طلباء کا داخلہ شروع کیا جا رہا ہے جن کے پاس کوڈ موجود ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، "کمیٹی اپنا کام صبح سات بجے سے دوپہر پانچ بجے تک جاری رکھتی ہے، اور اگر ضرورت پڑی تو اس کام کا دورانیہ بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔"
حمادی صاحب نے کہا، "یونیورسٹی میں ہائی اسکول سے فارغ التحصیل طلباء کی بہت بڑی تعداد داخلے کی خواہشمند ہے، جس کی وجہ یونیورسٹی کا تعلیمی ماحول، جدید ترین سمارٹ تعلیمی آلات سے لیس کلاس رومز، جدید ترین لیبارٹریز، سبزہ زار اور جدید انفراسٹرکچر ہے۔"
الکفیل یونیورسٹی میں کئی کالج شامل ہیں، جن میں کالج آف میڈیسن، کالج آف فارمیسی، کالج آف ڈینٹسٹری، کالج آف کمپیوٹر ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور کالج آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل ٹیکنالوجیز شامل ہیں، جو تین شعبوں پر مشتمل ہے: ریڈیالوجی اورالٹراساؤنڈ، اینستھیزیا، اور ہیلتھ ٹیکنالوجیز۔










