ان خیالات کا اظہار انھوں نے روضہ مبارک کے شعبہ ابلاغ کے سینیئر ارکان سے ملاقات کے دوران کیا، اس ملاقات میں شعبہ ابلاغ کی طرف سے اپنی ویب سائٹس اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے روضہ مبارک کے مختلف منصوبوں اور خدمات کی میڈیا کوریج اور روضہ مبارک کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔
علامہ سید صافی نے اپنی گفتگو کے دوران کہا کہ میڈیا کو حقیقی معلومات اور افکار پیش کرنے کے لیے گہرائی اور وضوح کی ضرورت ہے، تاکہ وہ معاشرے کی تعمیر اور حفاظت میں معاون ثابت ہوں۔
انہوں نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معلومات کے ذرائع کی تصدیق ضروری امر ہے، اور ابلاغ میں استعمال ہونے والے الفاظ کے انتخاب میں احتیاط برتنی چاہیے۔ انہوں نے قرآن کریم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غیرمصدقہ مصدر سے حاصل شدہ معلومات سے گریز کیا جائے۔
سید صافی نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنے دین اور اس امت کے علماء کی تاریخ سے واقف ہونا چاہیے، انہوں نے تاکید کی کہ وقت کو غیر مفید سرگرمیوں میں ضائع کرنے کے بجائے ایسی چیزوں میں صرف کیا جائے جو دنیا و آخرت میں فائدہ مند ہوں۔
انہوں نے واضح کیا کہ قرآن کریم، نہج البلاغہ، صحیفہ سجادیہ اور علماء کے واقعات علم و معرفت کے وسیع ذرائع ہیں، جو زندگی کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے انسان کو مضبوط و مستحکم بناتے ہیں۔
اس موقع پر شعبہ ابلاغ کے سربراہ سید علی بدری نے کہا کہ علامہ سید احمد صافی کی سرپرستی میں، شعبہ ابلاغ معاشرے کے تمام طبقات کی خدمت کے لیے مسلسل نئے منصوبوں کا آغاز اور موجودہ منصوبوں کو ترقی دے رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے فنی ماہرین کی ٹیم مطبوعات اور الیکٹرانک پلیٹ فارمز کے ذریعے معیاری اور بامقصد مواد پیش کرنے میں مصروف ہے، تاکہ روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے منصوبوں اور خدمات کو اجاگر کیا جا سکے۔





