فیملی کلچر سینٹر کی جانب سے شہداء کے خاندانوں کے لیے (واحة الثقافة) کےعنوان سے ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے ذیلی ادارے فیملی کلچر سینٹر نے بغداد، دیوانیہ اور مقدس کربلا کے متعدد شہداء کے خاندانوں کے لیے (واحة الثقافة) کے عنوان سے ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا۔

پروگرام میں تعلیمی سپروائزر نباء حیدری نے (غصے پر قابو پانا) پرایک آگاہی لیکچر دیا، جس میں اس نے غصے پر قابو پانے کے طریقوں اور مشکل حالات سے مثبت انداز میں نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ منال داخل نے (سوچیں اور وضاحت کریں) کے عنوان سے ایک انٹرایکٹو سیگمنٹ کا انعقاد کیاجس کا مقصد تخلیقی سوچ کو فروغ دینا اور زندگی کے مسائل کو گہرائی سے سمجھنے میں مدد فراہم کرنا تھا۔

پروگرام کے اختتام پر سپروائزر سندس محمد نے شرکاء کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ اس سیشن میں حاضرین نے خاندان سے متعلق کئی اہم مسائل پر بات چیت کی اور انہیں براہ راست مشاورت فراہم کی گئی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: