روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے شعبہ فکروثقافت نے وزارت نوجوانان اور کھیل کے ایک وفد کے لیے (القيادة القيميّة )کے موضوع پر ثقافتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
شعبہ فکروثقافت سے وابستہ الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے ایکٹیویٹیز اور کیمپنگ ڈویژن کے انچارج ڈاکٹر زمان الکنانی نے کہا: "ایسوسی ایشن نے وزارتِ نوجوانان و کھیل کے ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن کے اسکاؤٹ وفد کے لیے تیار کردہ پروگرام کے تحت ایک ثقافتی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں قیادت اور اس کی اہمیت کے موضوع پر گفتگو کی گئی۔"
انہوں نے مزید کہا، "ورکشاپ میں اسکاؤٹس کی عملی زندگیوں کی ترجیحات کو ترتیب دینے میں اخلاقی قیادت کی اہمیت پر توجہ مرکوز کی، اور ورکشاپ میں شرکاء کی طرف سے زبردست ردعمل دیکھنے کو ملا۔"
الکفیل اسکاؤٹس ایسوسی ایشن مختلف اداروں اور اسکاؤٹ یسوسی ایشنز کے وفود کا استقبال کرتی ہے تاکہ اسکاؤٹ حلقوں کے درمیان تعاون اور علمی تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔



