روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کےفاطمہ بنت اسد ڈویژن برائےقرآنی علوم نے لبنان سے آئی ہوئی مہمان خواتین کے لیےعبادتی پروگرام(مناهل روية) کا انعقاد کیا۔
ڈویژن کی سربراہ سیدہ فاطمہ الموسوی نے کہا: "یہ پروگرام لبنانی خواتین کی شرکت سے منعقد کیا گیا، اور اس پروگرام میں لبنان سے آئے ہوئے مہمان بچے (حسین) نے خصوصی شرکت کرتے ہوئےعراق کی اعلی دینی قیادت آیت اللہ سید علی سیستانی (دام ظله) اور روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے متولی شرعی سید احمد صافی کا شکریہ ادا کیا، کہ جو مسلسل لبنان کے عوام کی حمایت اور لبنانی خاندانوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا، "اس عبادتی پروگرام کے دوران تلاوت قرآن کریم کےعلاوہ مقبول دعائیں اور اہل بیت (علیہم السلام) سے منقول زیارات پڑھی گئیں۔"
پروگرام میں مختلف قرآنی و ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کے علاوہ قرآن پاک کے ایک حصے کی تلاوت اور دعائے ندبہ بھی پڑھی گئی۔ پروگرام کا اختتام امام العصر و الزمان (عجل اللہ تعالی فرجہ) کے جلد ظہور کے لئے دعائے فرج پڑھنے پر ہوا۔





