یورپ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندہ دفتر نے جرمنی میں حضرت فاطمہ زهراء(عليها السلام) کے یوم شہادت کی یاد میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا۔
یورپ میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے نمائندے سید احمد الراضی الحسینی نے کہا کہ جرمنی میں حرم مقدس کے زیر اہتمام حضرت فاطمہ الزہراء (عليها السلام) کی شہادت کی یاد میں ایک مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا کہ جس میں الکفیل گرلز کیمپ کی طالبات نے شرکت کی۔ یہ مجلس عزاء جرمن زبان میں منعقد کی گئی جبکہ قرآن مجید کی تلاوت عربی میں کی گئی۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "مجلس کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی زیارت پڑھی گئی۔ اس مجلس عزاء کے دوران (فاطمہ الزہراء ہماری رول ماڈل ہیں) اور (صحیفہ سجادیہ میں ماں کا حق) کے عنوان سے دو لیکچرز بھی دیئے گئے۔ جس کے بعد دعائےسیدہ زہراء(عليها السلام) اور تسبيح فاطمہ زهراء(عليها السلام) بھی پڑھی گئی۔"
مجلس کا اختتام حضرت فاطمہ زہراء (علیہا السلام) کی شہادت کے بیان اور مرثیہ اور نوحہ خوانی پر ہوا۔

