سادۃ الخدم ڈویژن کےسربراہ سید ہاشم الشامی نے کہا کہ روضہ مقدس کے عملے نے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے حرم مطہر (ضریح مبارک والی مرکزی عمارت) دھونے اور معطر کرنے کا کام مکمل کر لیا ہے۔ دھلائی اور صفائی کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر اور ضریح مبارک سے ملحقہ کوریڈورز میں بیش قیمت نئے قالین بھی بچھا دیئے گئے ہیں۔ "
انہوں نے مزید کہا،" روضہ مبارک کو دھونے اور صاف کرنے کے بعد اسے نہائت خاص اور عرب کی بہترین اور قیمتی خوشبوعات سے معطر بھی کیا گیا ہے۔ بعض خوشبوئات کو دھونے کے پانی میں ڈال کر استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ بعض خوشبوعات سے اسپرے کیا گیا ہے۔ کچھ خوشبوعات سپرے کنٹینرز میں ڈالی گئی ہیں۔ یہ روضہ مبارک کو مسلسل معطر کر رہی ہیں۔ "
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں سارا سال تیار کردہ شیڈول کے مطابق روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر صفائی اور قالینوں کی تبدیلی کی جاتی ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے زائرین کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔













