مجلس کے خطیب سید منتظر الحیدری نے کہا کہ " سيدة نساء العالمين حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی المناک شہادت ( بمطابق تیسری روایت ) کی مناسبت سے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے صحن اطہر میں ہر سال مرکزی مجلس عزاء کا انعقاد کیا جاتا ہے کہ جو تین روز تک جاری رہتی ہے، جس کا مقصد سیدہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی سیرت مطہرہ پر روشنی ڈالنا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا، " اس مجلس کے پہلے دن، حدیث کساء کے بعض اہم معانی پر گفتگو کی گئی۔"
سید منتظر الحیدری نے بتایا کہ "اس مجلس میں متعدد خطباء اور رادود حضرات شرکت کریں گے، تاکہ سیدہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کے فضائل، ان کی سیرت مبارکہ، ان کی مظلومیت اور دین اسلام کی دفاع میں ان کے کردار کو یاد کیا جا سکے۔"
روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اہل بیت (علیہم السلام) کے ایام اور مناسبات پر عزائی مجالس کے انعقاد پر خاص توجہ دیتی ہے، تاکہ ان کے ذکر کو زندہ رکھا جائے اور ان کے علوم و فضائل کو پھیلایا جائے۔





