العمید یونیورسٹی کی جانب سے(منشیات کے فرد اور معاشرے پر اثرات) کے عنوان سے ایک آگاہی سمپوزیم کا انعقاد

العمید یونیورسٹی کے کالج آف فارمیسی نے اپنے طلباء اور عملے کے لیے(منشیات کے فرد اور معاشرے پر اثرات) کے عنوان سے ایک آگاہی سمپوزیم کا انعقاد کیا۔

یہ سمپوزیم عراقی ہفتہ برائےانسداد منشیات کی سرگرمیوں کے ضمن میں العمید یونیورسٹی کےشعبہ تعليم المستمرّ اور شعبہ نفسیاتی مشاورت اور تعلیمی رہنمائی کے تعاون سے امام المجتبیٰ (ع) ہال میں منعقد ہوا۔

اس سمپوزیم میں کالج کے کلینکل فارمیسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر علی حامد عبد الحسین نے(منشیات کے فرد اور معاشرے پر اثرات) کے حوالے سے اہم موضوعات پربات کی، جن میں منشیات کی مختلف اقسام، ان سے بچاؤ اور ان کی روک تھام کے طریقے اور معاشرتی سطح پر آگاہی بڑھانے کے طریقے شامل ہیں۔ انہوں نے منشیات کے استعمال کے نفسیاتی اور جسمانی منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات پر بھی بات کی۔

سمپوزیم کا مقصد نوجوانوں میں منشیات کے خطرات اور ان کی زندگی پر ان کے منفی اثرات کے بارے میں آگاہی کو بڑھانا ہے، اس کے علاوہ ان کے استعمال کے نتیجے میں ہونے والے سنگین نقصانات کو بھی کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ سمپوزیم العمید یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی ان سرگرمیوں کا حصہ تھا جو معاشرتی آگاہی کو فروغ دینے اور طلباء کو ان کی صحت اور مستقبل کو درپیش خطرات سے بچانے کے لیے منعقد کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: