امام حسین (ع) نے اپنے اور اپنے گھر والوں اور اصحاب کے پاک و پاکیزہ لہو سے ایک عظیم درسگاہ کی بنیاد رکھی ہے اور انسان وقار اور محبت و وفاداری کا درس دیا ہے۔ آیۃ اللہ العظمیٰ صافی گلپائیگانی

شیخ محمد حسون
گیارھویں بین الاقوامی ربیع الشھادۃ سیمینار میں آیت اللہ لطف اللہ صافی گلپائیگانی (مدظلہ العالی) کی طرف سے قم المقدسہ ایران سے آپ کا پیغام شیخ محمد حسون نے مومنین کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کی نظیر اور مثل کائنات میں موجود نہیں ہے آپ محبوب خدا، محبوب انبیاء اور اوصیاء اور محبوب اہل ارض و سماں ہیں بھلا ہم اس کی نظیر کہاں سے لا سکتے ہیں کہ جس کے جد جیسا کسی کا جد نہیں ،جس کے بابا جیسا کسی کا بابا نہیں اور جس کی ماں جیسی کسی کی ماں نہیں اور جس کے بھائی اور چچا جیسا کسی کا بھائی اور چچا نہیں اور جس کی ذریت جیسی کسی کی ذریت نہیں ہے۔
شیخ محمد حسون نے آیت اللہ گلپائیگانی کا مزید پیغام سناتے ہوئے کہا: آپ نے اپنے پیغام میں امام حسین علیہ السلام کی زندگی آپ کی سیرت اور آپ کے کرامات کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اس طرح کی علمی سر گرمیاں اور شعائر حسینیہ کا قیام اور اپنے گھروں اور مجالس میں علم کو سر بلند کرنا اور سبیلیں اور جلوس نکالنا ،ظلم کے خلاف ایک جنگ ہے اور یہ باطل و ظالم کے دل کو خوفزدہ کر دیتا ہے اور یہ تمام فعالیات خدا کی راہ میں شھادت کے جذبہ کو بیدار کرتی ہیں اور قربت خدا کا وسیلہ اور ذریعہ قرار پاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: