روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے اردو زبان میں پہلے فاطمی سیمینار کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے اردو زبان میں پہلے فاطمی سیمینار کا آغاز کیا ہے۔

یہ سیمینار روضہ مبارک کے شعبہ مذہبی امور کے زیر اہتمام روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے امام حسن (علیہ السلام) ہال میں منعقد کیا گیا تھا۔

اس سیمینار میں روضہ مبارک کے متعدد ہائر آفیشلز، حوزہ علمیہ نجف کے اساتذہ اور پاکستان و بھارت سے تعلق رکھنے والے دینی علوم کے طلباء نے شرکت کی۔

سیمینار کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد شہداء کے لیے سورۃ فاتحہ پڑھی گئی، اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے نمائندے ڈاکٹر احمد شیخ علی نے خطاب کیا، جس میں انہوں نے کہا، "یہ ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے (پہلےفاطمی سیمینار اردو زبان میں) کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ مذہبی امور کے زیر اہتمام منعقد کیاجا رہاہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی سید احمد صافی کی رہنمائی میں تمام دینی مناسبات، ائمہ اطہار اور اہلیبت (ع) کے ایام کے احیاء کا خواہاں ہے، چاہے وہ کسی بھی زبان میں ہو۔"

سیمینارکے دوران حوزہ علمیہ نجف کے معروف استاد شیخ علی نجفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کے یوم شہادت کا احیاء انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی شخصیت مبارکہ ، ان کے مقام و مرتبے اور ان کے حیات مبارکہ کے مختلف ادوار کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کے لئے ایک خاص مقام تھا، اور آپ (صلى الله عليه وآله وسلم) کی اس حدیث مبارکہ کا ذکر کیا: "فاطمہ تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار ہیں"، اور کہا کہ یہ الفاظ اس اعلی و ارفع مقام کو واضح کرتے ہیں جو حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کو حاصل تھا۔

اپنے خطاب میں شیخ علی نجفی نے حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی عظیم قربانیوں کا ذکر کیا اورسیمینار کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ فکری و ثقافتی چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، اپنے ایمان کی حفاظت کریں اور اہل بیت (علیہم السلام) کی تعلیمات کو پھیلانے کے لیے کام کریں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: