روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد نے مختلف پاکستانی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے لئے ایک خصوصی فورم کا اہتمام کیا، جس میں مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے تقریباً 650 فارغ التحصیل افراد نے شرکت کی۔
یہ فورم دوسرے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کیا گیا ہے ، اور یہ فیسٹیول روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک تراث الأنبياء انسٹی ٹیوٹ /اردو برانچ کے زیر اہتمام پاکستان کےشہر کراچی میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت منعقد کیا جا رہا ہے، جو کئی روز تک جاری رہےگا۔
وفد کے سربراہ ڈاکٹر افضل الشامی نے کہا: "یہ فورم مختلف پاکستانی یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل طلباء کی شرکت کے ساتھ منعقد کیا گیا، جس میں ان کے والدین اور اساتذہ بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر طلباء کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کے لئے ایک تقریر بھی کی گئی اور طلباء میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں اور ان یادگار لمحات کو محفوظ کرنے کے لئے تصاویر بھی بنوائی گئیں۔"
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پاکستان میں نمائندہ شیخ ناصرعباس نجفی نے کہا: "وویمن فیسٹیول کے دوسرے دن کی سرگرمیوں کے ضمن میں مختلف پاکستانی یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کے لئے ایک خصوصی فورم کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے تقریباً 650 فارغ التحصیل افراد نے شرکت کی۔"
انہوں نے مزید کہا: "فورم کے دوران روضہ مبارک کے وفد نے شرکاء کو تعریفی اسناد دیں، تاکہ ان کی علمی کوششوں کو سراہا جا سکے اور ان کی سائنسی کیریئر کی حمایت کی جا سکے۔ اس کے علاوہ، طلباء کے سائنسی منصوبوں کی نمائش بھی لگائی گئی، جس میں فزکس، بیالوجی اور دیگر علوم سے متعلق 20 منصوبے پیش کیے گئے۔"
اس فیسٹیول کے ضمن میں مختلف ثقافتی و علمی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت مبارکہ پر ریسرچ سیشنز، سیمینارز، محفل مشاعرہ، الکوثر یونیورسٹی کی طالبات کے لئے گریجویشن تقریب، مسلم علماء کانفرنس اور الکوثر یونیورسٹی میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کےعلم مبارک کو لہرانے کی تقریب شامل ہے۔"
اس فیسٹیول کے ضمن روضہ مبارک کا وفد پاکستان کے متعدد شہروں کا دورہ کرے گا اور وہاں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے عزائی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا، اور روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام)کا علم مبارک لہرایا جائے گا۔
دوسرے سالانہ وویمن فیسٹیول کا مقصد پاکستان میں سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کے یوم شہادت کو منانا اور ان کی سیرت مبارکہ کو اجاگر کرنا ہے۔









