نور الکفیل کمپنی: مقامی مارکیٹ کوانتہائی مناسب قیمت پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرتی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی نور الکفیل کمپنی برائے حلال گوشت اور غذائی مصنوعات ملک کی بڑی اور اہم غذائی صنعتوں میں سے ہے ۔ کمپنی مقامی مارکیٹ کوانتہائی مناسب قیمت پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات فراہم کرتی ہے۔

کمپنی کے امپورٹ مینیجر انجینئر محمد العطار نے کہا: "کمپنی نے اپنے قیام کے آغاز سے ہی، عراقی شہریوں کی خدمت کے لیے مقامی منڈیوں میں حلال گوشت اوراعلیٰ معیار کی غذائی مصنوعات کو رعایتی قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے کام کیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا، " نور الکفیل کمپنی کی مصنوعات میں سرخ اور سفید گوشت، تازہ اور منجمد سبزیاں و پھل، پروسیسڈ فوڈز، دودھ، خشک غذائی اشیاء شامل ہیں، اور اس کے علاوہ کمپنی 10 سے زیادہ اقسام کی سمندری اور دریائی مچھلی کے گوشتپر مشتمل مصنوعات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔کمپنی کی اینیمل،ڈیری اور فوڈ پروڈکٹس خشک، ٹھنڈی، منجمند اور ٹن پیکنگ میں دستیاب ہیں اورصارفین اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق ان مصنوعات کا انتخاب کر سکتے ہیں۔"

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ "مصنوعات کی فروخت اور مارکیٹنگ مقامی مارکیٹ میں مختلف ڈسٹری بیوشن چینلز کے ذریعے کی جاتی ہے، جس میں مقامات مقدسہ اور کچھ سرکاری اداروں کے ساتھ تعاون، ریستوران اور ہول سیل ایجنٹس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سیل سینٹرز اور کمپنی کے نمائندے بھی مختلف علاقوں میں ان مصنوعات کی وسیع پیمانے پر تقسیم میں حصہ لیتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: