روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے پاکستان میں حضرت فاطمہ الزہرا (علیہا السلام) کی سیرت مبارکہ پر تحقیقی نشست کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے پاکستان میں حضرت فاطمہ الزہرا (علیہا السلام) کی سیرت مبارکہ پر ایک تحقیقی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں نامور خواتین محققین نے شرکت کی۔

یہ تحقیقی نشست دوسرے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کیا گئی تھی۔ یہ فیسٹیول روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک تراث الأنبياء انسٹی ٹیوٹ /اردو برانچ کے زیر اہتمام پاکستان کےشہر کراچی میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت منعقد کیا جا رہا ہے، جو کئی روز تک جاری رہےگا۔

پاکستان میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے نمائندے، شیخ ناصر عباس نجفی نے کہا کہ "فیسٹیول کے تیسرے دن ایک تحقیقی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی گئی، جن میں حضرت فاطمہ الزہرا (علیہا السلام) کی سیرت مبارکہ، ان پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم اور ان کی حیات مبارکہ کے دوران پیش آنے والے اہم واقعات شامل تھے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اس تحقیقی نشست کے دوران اہل بیت علیہم السلام کی فکر اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کے بارے میں ایک رہنمائی تقریربھی کی گئی جس کے بعد اس تحقیقی نشست میں شریک محققین کو شرکت کے سرٹیفیکیٹس، تحائف اور تعریفی شیلڈز سے نوازا گیا۔

دوسرے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں مختلف ثقافتی و علمی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت مبارکہ پر ریسرچ سیشنز، سیمینارز، محفل مشاعرہ، الکوثر یونیورسٹی کی طالبات کے لئے گریجویشن تقریب، مسلم علماء کانفرنس اور الکوثر یونیورسٹی میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کےعلم مبارک کو لہرانے کی تقریب شامل ہے۔"

اس فیسٹیول کے ضمن روضہ مبارک کا وفد پاکستان کے متعدد شہروں کا دورہ کرے گا اور وہاں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے عزائی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا، اور روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام)کا علم مبارک لہرایا جائے گا۔

دوسرے سالانہ وویمن فیسٹیول کا مقصد پاکستان میں سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کے یوم شہادت کو منانا اور ان کی سیرت مبارکہ کو اجاگر کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: