روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے وفد کو پاکستان کے شہر کراچی میں جعفر طیار لائبریری اور اس کے ثقافتی ورثے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
جعفر طیار لائبریری کا یہ دورہ دوسرے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں کیا گیا ہے، اور یہ فیسٹیول روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک تراث الأنبياء انسٹی ٹیوٹ /اردو برانچ کے زیر اہتمام پاکستان کےشہر کراچی میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت منعقد کیا جا رہا ہے، جو کئی روز تک جاری رہےگا۔
پاکستان میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے نمائندے ناصرعباس نجفی نے کہا: "جعفر طیار لائبریری کراچی کے ایک اہم ثقافتی مرکز کے طور پر جانی جاتی ہے، اور اس میں اہل بیت (علیہم السلام) کے علوم کے حوالے سے قیمتی مصادر اور مواد موجود ہے، جو علمی و ثقافتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "یہ دورہ روضہ مبارک کی جانب سے ان علمی و ثقافتی کوششوں کی حمایت کے طور پر کیا گیا ہے جو مذہبی اور ثقافتی آگاہی بڑھانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔"
انہوں نے کہا کہ"اس قسم کے پروگرام ثقافتی و مذہبی ورثے کے تحفظ میں معاون ہیں اور اسلامی تعلیمات اور بلند انسانی اقدار کی ترویج لائبریریوں اور ثقافتی مراکز کے کردار کو بڑھاتے ہیں۔"
دوسرے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں مختلف ثقافتی و علمی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں جن میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت مبارکہ پر ریسرچ سیشنز، سیمینارز، محفل مشاعرہ، الکوثر یونیورسٹی کی طالبات کے لئے گریجویشن تقریب، مسلم علماء کانفرنس اور الکوثر یونیورسٹی میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کےعلم مبارک کو لہرانے کی تقریب شامل ہے۔"
اس فیسٹیول کے ضمن روضہ مبارک کا وفد پاکستان کے متعدد شہروں کا دورہ کرے گا اور وہاں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے عزائی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا، اور روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام)کا علم مبارک لہرایا جائے گا۔
دوسرے سالانہ وویمن فیسٹیول کا مقصد پاکستان میں سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (سلام اللہ علیہا) کے یوم شہادت کو منانا اور ان کی سیرت مبارکہ کو اجاگر کرنا ہے۔








