روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے کراچی یونیورسٹی پاکستان میں "اسلام میں عورت کا مقام اور اس کے حقوق" کے موضوع پر تحقیقی نشست کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی جانب سے کراچی یونیورسٹی پاکستان میں "اسلام میں عورت کا مقام اور اس کے حقوق" کے موضوع پر ایک تحقیقی نشست کا انعقاد کیا گیا۔

یہ تحقیقی نشست دوسرے سالانہ وویمن فیسٹیول کے ضمن میں منعقد کیا گئی تھی۔ یہ فیسٹیول روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے منسلک تراث الأنبياء انسٹی ٹیوٹ /اردو برانچ کے زیر اہتمام پاکستان کےشہر کراچی میں حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت منعقد کیا جا رہا ہے، جو کئی روز تک جاری رہےگا۔

پاکستان میں روضہ مبارک کے وفد کے سربراہ اور اس کے متولی شرعی کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر افضل الشامی نے کہا، "یہ تحقیقی نشست عورت کے حقوق اور اسلام میں اس کے کردار پر مرکوز تھی، جس میں حضرت فاطمہ الزہرا (علیہا السلام)کی شخصیت مبارکہ کو اجاگر کیا گیا، اور اسلام میں عورت کی حیثیت کو مغربی معاشروں کے دعوؤں سے موازنہ کیا گیا، جو عورت کو محض ایک مصنوع میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا، "نشست میں قرآن مجید کی ان آیات کا جائزہ لیا گیا، جو اسلام میں عورت کی عزت و وقار کی بلندی، اور اس کے بطور ماں، بیوی اور بیٹی کے کردار اور اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔ ساتھ ہی مغربی معاشروں میں عورت کی مشکلات اور ان کے ساتھ ہونے والے بدسلوکی کے بارے میں عالمی اعداد و شمار پیش کیے گئے۔"

انہوں نے کہا، " ہم نے معتبر عالمی تحقیقاتی ذرائع سے حاصل شدہ اعداد و شمار کا جائزہ لیا، جس میں خواتین کو اسلام کی طرف سے دیے گئے حقوق اور انہیں حاصل باوقار حیثیت، اور مغرب میں فروغ پائے جانے والے صارفی نقطہ نظر کے درمیان واضح فرق دکھایا گیا ہے۔"

یہ سیشن پاکستان میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر اہتمام ثقافتی اور فکری سرگرمیوں کے سلسلےکی کڑی ہے، جس کا مقصد خواتین کے کردار کو بڑھانا اور اسلام میں ان کی حیثیت اور حقوق کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: